کوشامبی میں عقیدت مندوں سے بھری ٹرالی پلٹی،20زخمی

کوشامبی:ستمبراترپردیش کے ضلع کوشامبی کے سینی تھانہ علاقے میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹرکٹر۔ ٹرالی پلٹ گئی اور اس میں سوار 20سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ضلع فتح پور کے تھریاؤ کیکورا سادات گاؤں کے نزدیک 35عقیدت مند جمعہ کی رات شیتلا دھام کڑا گنگا اسنان اور ماں شیتلا دیوی کے درشن پوجن کے لئے نکلے تھے۔ ٹرکٹر کانپور قومی شاہراہ پر اجوہا قصبہ سے آگے سسر کھدیری ندی پل کے نزدیک پہنچا ہی تھا کہ پیچھے سے آرہے تیز رفتار ٹینکر نےٹرکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ ٹکر سے ٹرالی پلٹ گئی اور اس میں سوار لوگ سڑک پر بکھر گئے۔ زخمیوں کو چیخ و پکار سن کر مقامی افراد موقع پر پہنچے اور حادثے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے نازک حالت میں راجو وشوکرما، پاروتی دیو، رام دلاری کو ضلع اسپتال منجھن پور میں داخل کرایا جبکہ دنیش کمار، چھوٹو، سندیپ، بڑکو، نیرج، امیش، سورج، ارجن، راجو سمیت ددو درجن زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں علاج کے لئے داخل کرایا ہے۔ پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

Related Articles