امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کسا ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن پر طنز، صدر بننے پر امریکہ میں آئے گا’انقلاب‘ 

واشنگٹن،  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض ایک کٹھ پتلی ہیں اور ان کے نومبر میں صدر کے عہدہ کا انتخاب جیتنے پر امریکہ میں ’انقلاب‘ آئے گا انہوں نے کہا کہ ’’بائیڈن چیزوں کو درست نہیں کریں گے بلکہ ان پر قبضہ کرلیں گے۔ وہ ایک کمزور انسان کے ساتھ ہی محض ایک کٹھ پتلی ہیں۔ اس لئے چیزیں صحیح نہیں ہونے والی ہیں۔ آپ کے شہروں پر قبضہ کرلیں گے۔ یہ ایک انقلاب ہے جسے آپ سمجھتے ہیں۔ یہ ایک انقلاب ہے اور ملک کی عوام اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔‘‘

مسٹر ٹرمپ کے مطابق اس ’انقلاب‘ کے لئے مالی امداد ایسے بے وقوف لوگوں سے مل رہی ہے جو بہت امیر ہیں لیکں انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ اگر کبھی حقیقت میں مسٹر بائیڈن فاتح ہوئے تو انہیں سب سے پہلے نظرانداز کیا جائے گا۔‘‘

مسٹر بائیڈن نے پیر کو الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ مخالف مظاہروں سے متاثر ملک کو متحد کرنے کے بجائے اسے اور تقسیم کررہے ہیں اور ان کے لفظ اور پیغام قانون وانصرام قائم کرنے کے بجائے طوائف الملوکی کی بیچ بو رہے ہیں۔

مسٹر بائیڈن کی یہ تنقید مسٹر ٹرمپ سمیت کئی ریپلیکن لیڈروں کے ذریعہ مسلسل ان کی اور ڈیموکریٹک کی تنقید کے بعد آئی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کی برسراقتدار ریاستوں اور شہروں میں تین مہینوں سے ’بلیک لائیوز میٹر‘ موضوع پر ہورہے تشدد پر مبنی تحریک کی مذمت نہیں کی۔

 

Related Articles