جموں توی گولف ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 126 گالفرز حصہ لیں گے

جموں، اگست۔جموں میں دریا توی کے کنارے میدانی علاقوں میں واقع بین الاقوامی سطح کے 18 ہول جموں توی گولف کورس 7 ستمبر سے شروع ہونے والے پانچ روزہ پیشہ ور گولف ٹورنامنٹ (پی جی ٹی آئی) میں ملک بھر سے 126 گولفر حصہ لیں گے۔ جموں توی گولف کورس (جے ٹی جی سی) کے سکریٹری مانو گپتا نے اس باوقار ٹورنامنٹ سے قبل تیاریوں اور سہولیات کے بارے میں معلومات مشترک کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ یہاں کے پیشہ ور اور ابھرتے ہوئے گالفرز کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور جموں توی گالف کورس کے صدر منوج سنہا نے حال ہی میں جموں توی گولف اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر جموں میں پی جی ٹی آئی سطح کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعلان کیا۔ مسٹرگپتا نے کہا کہ 7 ستمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 11 ستمبر کو پرو ایم ایونٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ملک بھر سے 126 نامور قومی اور بین الاقوامی گالفرز شرکت کریں گے۔

Related Articles