کترینہ ماں بننے والی ہیں؟ وکی کے ہمراہ کلینک سے تصاویر وائرل

ممبئی ،اگست۔بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کی ممبئی میں ایک کلینک سے باہر نکلتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔مشہور فوٹو گرافر گروپ پاپا رازی کی جانب سے کلک کی گئی تصویروں میں کترینہ کیف گلابی شلوار سوٹ پہنے ہوئے جبکہ وکی کوشل سفید قمیض میں کافی آرام دہ اور پرسکون نظر آ رہے ہیں۔ میڈیا پر کچھ عرصے سے اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔اس حوالے سے میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کے ساتھی اداکار ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’کافی وِد کرن‘ میں شرکت کرنے والی ہیں اور اس دوران وہ اپنے حاملہ ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کے بارے میں بھی بات کریں گی۔واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف گزشتہ برس 9 دسمبر کو راجستھان میں منعقدہ تقریب میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔شادی کے بعد سے کترینہ اور وکی کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ مئی کے آغاز میں وکی کوشل کے ترجمان نے کہا تھا کہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کے بارے میں میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Related Articles