سی جے آئی نے تروملا میں بھگوان وینکٹیشور سوامی کی پوجا کی

ترومالا، اگست۔چیف جسٹس آف انڈیا این وی۔ رمنا نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ جمعہ کو یہاں بھگوان وینکٹیشور سوامی کی پوجا کی۔آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی کے نارائنا سوامی، تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) کے صدر وائی وی سبا ریڈی، ایگزیکٹیو آفیسر اے وی دھرما ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے سی جے آئی رمنا کا پہاڑی مندر کے دروازے پر پہنچنے پر ان کا روایتی طور سے استقبال کیا۔مندر میں لے جانے کے بعد جسٹس رمنا اور ان کے خاندان کے اراکین نے بھگوان وینکٹیشور کی پوجا کی اور صبح کے ابھیشیکم میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے مرکزی مندر کے احاطے کے اندر دیگر ذیلی مندروں میں بھی پوجا کی۔درشن کے بعد ٹی ٹی ڈی ویدا پنڈتوں نے رنگانائیکولا منڈپم میں جسٹس رمنا اور ان کے خاندان کے افراد پر ‘ویداشیروچنم’ پیش کیا۔ ٹی ٹی ڈی کے چیئرمین اور ای او نے اس موقع پر جسٹس رمنا کوو مندر کا پرساد اور لارڈ وینکٹیشور کا تصویری یادگار پیش کیا۔آندھرا پردیش کے رہنے والے جسٹس رمنا کی میعاد 26 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے 24 اپریل 2021 کو 48ویں سی جے آئی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ادے امیش للت کو اپنا جانشین نامزد کرنے کی سفارش کی ہے، جو 27 اگست کو چیف جسٹس کے طور پر حلف لیں گے۔

Related Articles