مودی فوبیا کے شکار لوگوں کاعوام کریں گےچھومنترنقوی

رامپور:اگست۔بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مہنگائی کے مسئلے پر کالے کپڑے پہن کر کئے گئے کانگریس کے احتجاجی مظاہرے پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اپوزیشنمودیا فوبیا کے سیاسی مرض سے متاثر ہیں اور عوام ایسے لوگوں کےکالے ۔گورے منتر کو چھومنترکر دے گی۔آزادی کے امرت مہوتسو پر یہاں منعقد مختلف پروگراموں حصے لینے آئیے نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے محنت کے نتیجے اور تپسیا کی طابقت کوگھسے پٹے پالیٹکل نظام نہ کمزور کر سکتے ہیں اور نہ ہی اسے شکست دیا جاسکتا ہے۔ نقوی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر طنز کسا اور کہااپوزیشن میں دو درجن وزیر اعظم کے امیدواروں کی ویٹنگ لسٹ ابھی سے بن گئی ہے۔ اسے کہتے ہیں بغیر ویکنسی کے رونا۔انہوں نے کہا کہ تمام طرح کی سیاسی عدم برداشت اور من گڑھت الزامات کے باوجود وزیر اعطم نریندر مودیمجموعی ترقی،ہمہ گیربااختیاریکے عزم کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے لئے ملک کی سیکورٹی اور احترام ہی قومی پالیسی ہے اور ہر ضرورت مند کی فلاح قومی مذہب ہے۔نقوی نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75سال پورے ہونے کی مناسبت سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحتہر گھر ترنگا مہمکا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ مہم ملک کے لوگوں کو اپنی سنہری وراثت اور تاریخ سے جوڑنے میں اہم کردار نبھا رہا ہے۔ اس لئے آزادی کا امرت مہوتسو ایک عوامی تحریک کی شکل لے رہا ہے۔ نقوی نے مہاتما گاندھی اسٹیڈیم(فیزیکل گراونڈ) میں منعقد شاندارترنگا۔پتنگ پروگرام میں حصہ لیا۔ جہاں 75پتنگیں اڑا کر ترنگے کو سلام کیا گیا۔اس موقع پر نقوی نے رام پور کے ٹانڈا میں کثیر المقاصد(خاتون ہیلتھ کئیر ، کھیل میدان، امرت سرور) کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ ٹانڈا میں اترپردیش ادیوگ ویاپار پرتندھی منڈل کے دفتر کا بھی افتتاح کیا۔

Related Articles