مجبوری میں اداکار بنا، جونی ڈیپ کا انکشاف

لاس اینجلس،اگست۔نامور امریکی اداکار جونی ڈیپ نے اپنے متعلق بتایا تھا کہ وہ اپنی مجبوری کی وجہ سے حادثاتی طور پر اداکار بنے تھے۔ حال ہی میں سابقہ اہلیہ ایمبر ہیرڈ پر ہتک عزت کا کیس جیتنے والے جونی ڈیپ نے ماضی میں اپنے فلم نگری میں آنے کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کرچکے ہیں۔ کچھ سال قبل ریڈیو پروگرام میں شرکت کے دوران جونی ڈیپ کا کہنا تھا کہ جس وقت وہ موسیقار بننا چاہتے تھے تو اس وقت وہ اداکاری میں آ پھنسے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی موسیقار بننے کا شوق تھا، انہوں نے 12 سال کی عمر میں باقاعدہ موسیقی کا آغاز کیا جبکہ کلبز میں 13 برس کی عمر میں پرفارم بھی کرنا شروع کردیا تھا۔ جونی ڈیپ نے بتایا کہ "مجھے اپنا کرایہ ادا کرنا تھا اور پھر کسی نے مجھے کہا کہ آپ میری ایجنٹ سے جاکر کیوں نہیں ملتے؟ وہ نکولس کیج کے ساتھ ہے، لہٰذا انہوں نے مجھے آڈیشن کے لیے بھیجا اور مجھے کام مل گیا”ہالی ووڈ اسٹار نے اس لمحے سے متعلق بتایا کہ مجھے وقتی طور پر اپنا کرایہ اداکرنے کے لیے یہ ٹھیک لگا تھا۔ خیال رہے کہ ’پائیریٹس آف دا کیریبئن‘ میں کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے جونی ڈیپ نے فنی کیریئر کا آغاز 1984 میں 21 برس کی عمر میں فلم "اے نائٹ میر آن ایلم اسٹریٹ” سے کیا تھا۔

 

Related Articles