مشرا نے نو منتخب نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کرکے انہیں مبارکبادپیش کی
جے پور، اگست۔راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے نو منتخب نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کرکے انہیں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مسٹرمشرا نے آج نئی دہلی میں مسٹردھنکھڑ سے ملاقات کی اور انہیں نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ نائب صدر کے طور پر مسٹر دھنکھڑکی مدت کار آئینی روایت اور اقدار کو مزید تقویت دے گی۔