نین تارا کے سراہنے پر جھانوی کپور خوشی سے نہال

ممبئی،اگست۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور کی نئی فلم ’گڈ لک جیری‘ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔جھانوی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ نین تارا نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔واضح رہے کہ ’گڈ لک جیری‘ 2018 کی تامل فلم کی ری میک ہے جس میں مرکزی کردار نین تارا نے نبھایا ہے۔نین تارا نے جھانوی کپور سے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ جھانوی اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی ایسے کردار کی ادائیگی کا انتخاب کر رہی ہیں۔جھانوی کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہوا کہ نین تارا نے ٹریلر دیکھ کر میری تعریف کی ہے تو میں نے ان کا نمبر حاصل کیا اور انہیں شکریہ کا میسج کیا۔نین تارا نے جھانوی کو جواب بھی دیا اور کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔خیال رہے کہ فلم ’گڈ لک جیری‘ 29 جولائی کو ایک اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔

Related Articles