سی ایم یوگی کا بڑا حکم، یوپی کے 75 بس اسٹینڈوں کے نام ہوں گے تبدیل

75 بسوں کو بھی ملے گی نئی شناخت

لکھنو:اگست .آزادی کے امرت مہوتسو کے درمیان یوپی کے 75 بس اسٹینڈوں کو ایک نئی شناخت ملنے جا رہی ہے۔ بس اسٹینڈوں کے ساتھ 75 بسوں کے نام بھی بدلے جائیں گے۔ نام بدل کر مجاہدین آزادی کے نام پر رکھا جائے گا۔ آزادی کے امرت مہوتسو کی تیاریوں کے جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کی شام اس بارے میں ہدایات دی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کی 75 بسوں کو بھی جنگ آزادی کے سورماؤں کے نام سے ایک نئی شناخت دی جائے گی۔ سی ایم کی ہدایات کے بعد اب یوپی روڈ ویز نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔جائزہ میٹنگ کے دوران، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آزادی کے امرت مہوتسو کے سلسلے میں مختلف محکموں کی طرف سے کی جا رہی تیاریوں کا پریزنٹیشن دیکھا۔ وزیراعلیٰ نے 75 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے ہر ضلع میں مجادہین آزادی ، شہداء اسمارک سے متعلق مقامات پر صفائی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس اور پی اے سی بینڈ کو شہداء کی یادگاروں پر قومی دھنیں بجانے کو کہا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے تمام عوامی نمائندوں اور افسران سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے مجاہیدین آزادی کے شہداء کے خاندانوں، پدم ایوارڈ یافتہ اور دیگر قومی اور ریاستی ایوارڈز کے اعزاز میں قومی پرچم پیش کریں۔

Related Articles