مارلن منرو کی زندگی پر مبنی فلم ’بلانڈ‘ کا ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس ،اگست۔ مارلن منرو نے کہا تھا کہ وہ صرف اسکرین پر اس کردار کو خوب مہارت سے نبھاتی ہیں، ڈریسنگ روم سے باہر آنے کے بعد وہ صرف نورما جین ہیں اور وہ مارلن منرو کا کردار مزید نہیں نبھا سکتیں۔ہولی وڈ کی مقبول ترین، خوبرو اور پہلی سپر اسٹار کا درجہ رکھنے والی آنجہانی اداکارہ نورما جین المعروف مارلن منرو نے اپنی زندگی میں دیئے ایک انٹرویو کے دوران ایسا کیوں کہا اور وہ اپنی نجی زندگی میں کس طرح کے نفسیاتی مسائل سے دوچار تھیں ،ان سب واقعات کی عکسبندی مارلن منرو کی زندگی پر بنائی گئی نیٹ فلکس کی نئی بائیوپک فلم ’بلانڈ‘ میں کی گئی ہے۔آنجہانی اداکارہ پر بننے والی فلم’بلانڈ‘ 2022میں جوائس کیرل اوٹس کے تحریر کردہ ناول کی کہانی پر مبنی ہے جس کے ہدایتکار اینڈریو ڈومینک ہیں جبکہ فلم میں ہولی وڈ کی اداکارہ ’ اینا ڈی آرماس‘ نے مارلن منرو کا کردار ادا کیا ہے۔فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں اور شائقین فلم کی ریلیز کا بیصبری سے انتظار کر رہے ہیں،فلم رواں سال23ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ1950سے1960کی دہائی میں دنیا کے کروڑوں افراد کے دلوں اور ہولی وڈ فلم انڈسٹری پر اکیلے راج کرنے والی مارلن منرو کی بائیوپک میں ہولی وڈ انڈسٹری میں اداکارہ کے عروج، ان کی زندگی میں پیش آنے والے یادگار واقعات اور ان کی نجی زندگی کے دکھ بھرے لمحات کو فلمایا گیا ہے۔

Related Articles