الٹیمیٹ کھو کھو نے سیزن۔ 1 کے شیڈول کا اعلان کیا

پونے، اگست۔ ممبئی پلیئرز اور گجرات جائنٹس کی ٹیمیں الٹیمیٹ کھو کھو سیزن۔ 1 کے پہلے دن یعنی 14 اگست کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اس کے بعد اسی دن چنئی کوئیک گنز اور تیلگو واریئرس ٹکرائیں گے۔ الٹیمیٹ کھو کھو کے منتظمین نے منگل کو لیگ کے افتتاحی سیزن کے شیڈول کا اعلان کیا۔الٹیمیٹ کھو کھو کو کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کے ایف آئی) کے اشتراک سے ڈابر انڈیا کے چیئرمین امیت برمن ذریعہ فروغ دیا جا رہا ہے۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس لیگ کا پہلا سیزن مہاراشٹر کے پونے کے مہالونگے میں واقع شری شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس کے بیڈمنٹن ہال میں منعقد کیا جائے گا۔شائقین کو مسحور کرنے کے لیے ایک نئے فارمیٹ کے ساتھ ملک کی پہلی فرنچائز پر مبنی کھو-کھو لیگ گیمرز کے لیے نئے تجربات لائے گی جو اپنے گھر اور اسٹیڈیم میں بیٹھ کر آرام سے اس کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس تیز رفتار کھیل میں ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے دوران ہر روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ براہ راست نشریات شام 7 بجے شروع ہوں گی۔

Related Articles