ادھیر رنجن نے سنجے راوت کی حمایت کی

نئی دہلی، اگست ۔لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے شیوسینا کے گرفتار ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سیاست سے نہ ڈرنا ان کا جرم ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ مسٹر راؤت کی گرفتاری پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر چودھری نے ٹویٹ کیا کہ سنجے راوت کا واحد جرم یہ ہے کہ انہوں نے بی جے پی کی سیاست کے سامنے جھکنے کا عہد نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ آدمی ہمت والا ہے اور ہم سنجے راوت کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ ای ڈی نے پاترا چال کی تعمیر نو میں بے قاعدگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کل دیر رات مسٹر راوت کو ممبئی میں گرفتار کیا ہے۔ کانگریس سمیت اپوزیشن نے مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت پر اپنے حریفوں کے خلاف ای ڈی کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Related Articles