کووڈ ویکسینیشن مہم میں 203.60 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی، جولائی۔ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 203.60 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب تین کروڑ 60 لاکھ 46 ہزار 307 ویکسین دی جا چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 20 ہزار 407 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 988 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.33 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 5.12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 22 ہزار 697 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 33 لاکھ 9 ہزار 484 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.47 فیصد ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 98 ہزار 761 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اب تک کُل 87 کروڑ 44 لاکھ چھ ہزار 798 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Related Articles