دہلی کے بعض علاقوں میں جم کر برسا پانی، رطوبت سے ملی راحت
بارش سے کچھ علاقوں میں سڑکیں ڈوب جانے سے ٹریفک جام کی صورت حال
نئی دہلی : قومی دارالحکومت کے کچھ حصوں کو بارش نے خاصہ نشانہ بنایا۔ جس سے شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ رطوبت میں کمی آ جانے سے راحت تو ملی لیکن کچھ علاقوں میں سڑکیں ڈوب جانے سے ٹریفک جام کی اطلاع بھی ملی ہے۔
ہوا میں نمی 77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شام تک ہلکی ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ عام طور پر ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ہونے کا امکان ہے۔
غازی آباد، چھپرولہ، بلب گڑھ ، فرید آباد ، میرٹھ ، باغپت ، مودی نگر اور دہلی کے الگ الگ مقامات بارش سے متاثر بتائےجاتے ہیں۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے ایک ‘اورنج’ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بارش سے ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوسکتی ہے۔اس طرح لوگوں کو پہلے سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ الرٹ دہلی اور قومی دارالحکومت خطے (این سی آر) کے لئے جاری کیا گیا ہے۔
لوگوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنی منزل کا رخ کرنے سے پہلے اپنے راستوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو چیک کریں ، ٹریفک کے مشوروں کی پیروی کریں اور بارش سے انتہائی متاثر علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔