امر ناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 35 سو یاتریوں کا قافلہ پوتر گھپا کے درشن کے لئے روانہ

سری نگر،جولائی۔بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے اتوارکی صبح 35سو یاتری سخت بندوبست کے بیچ پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے ایک ہزار 106یاتری جن میں 173خواتین، چار سادھواور 15بچے شامل ہیں بالتل کی طرف روانہ ہو گئے جبکہ دو ہزار سے زائد یاتریوں کو پہلگام کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔یاتریوں کے اس قافلے کے ساتھ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ابتک دو لاکھ 60ہزار 66یاتری پوتر گھپا کے درشن کے لئے روانہ ہو گئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 49 ہوگئی ہے ان میں 8 جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے15 یاتری بھی شامل ہیں۔43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔

 

Related Articles