پاکستانی کرکٹرز کی سری لنکا کے ساحل پر موج مستیاں

گال،جولائی۔پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستانی کرکٹرز موج مستیاں کرنے سری لنکا کے ساحل پر پہنچ گئے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے گال میں شروع ہو گا، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں گرین کیپس کو لنکن ٹائیگرز پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے سری لنکا کے ساحل پر وقت گزارا، والی بال کھیلی، تصاویر بنوائیں اور کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی سری لنکا کے ساحل پر تفریح کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔

Related Articles