مہاراشٹر میں کورونا کے 1111 نئے کیس

اورنگ آباد/ممبئی، جولائی۔مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 1,111 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، لیکن یہ راحت کی بات ہے کہ اس عرصے کے دوران ریاست میں کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔منگل کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک 80,20,502 لوگ کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک 1,48,026 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔دریں اثنا، اس مدت کے دوران ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں سے 1,474 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔ اس کے بعد ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 78,57,314 ہوگئی۔ریاست میں صحت یاب ہونے کی شرح 97.97 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں میں 15,162 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔دریں اثنا، ریاست کے مراٹھواڑہ علاقے میں 42 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جن میں ضلع عثمان آباد میں 19، لاتور میں 12، اورنگ آباد ضلع میں 8 اور بیڈ ضلع میں 3 شامل ہیں۔

Related Articles