چین کے بیلسٹک میزائلوں سے امریکہ ڈرنے والا نہیں ہے:امریکی سفیر

واشنگٹن: اسلحہ کنٹرول کے لیے امریکہ کے خصوصی سفیر ایس بلنگسلی نے کہا ہے کہ اگر چین کو یہ لگتا ہے کہ بیلسٹک میزائلیں داغنے سے امریکہ ڈر جائے گا تو وہ پوری طرح غلط ہے۔
مسٹر بلنگسلی نے ٹویٹر پر کہا ،’’اگر چین کو لگتا ہے کہ بیلسٹک میزائلیں داغنا کسی طرح امریکہ اور ہمارے ساتھیوں کو خوفزدہ کرے گا،تو وہ بڑی غلطی کررہاہے۔
انہوں نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ میں ایک خبر کی تصویر بھی منسلک کی جس میں کہا گیا ہے کہ چینی فوج نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے جنوبی بحیرہ چین میں دومیزائلیں داغی ہیں۔

Related Articles