بامبے ہائی کورٹ نے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر محکمہ پولیس کو نوٹس جاری کیا

کولہاپور، جولائی۔تلجا بھوانی مندر میں سہا دان بکس نیلامی سے مبینہ طور آٹھ کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار روپے کی ساز باز کرنے والے 16 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پربمبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کی وزارت داخلہ اور پولیس محکموں کونوٹس جاری کیا ہے۔ہندو جن جاگرتی سمیتی (ایچ جے ایس) کے آرگنائزر سنیل گھنوت نے ایک بیان میں کہا کہ سریش کلکرنی اور امیش بھڈگاؤںکر کے ذریعہ ایک مجرمانہ رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس گھوٹالے کی جانچ کا حکم دیا تھا، لیکن جانچ مکمل نہیں ہوئی۔ کیونکہ اس میں کئی اعلیٰ عہدے دار اور رہنما ملوث تھے۔ شری گھنوت نے کہا کہ 1991 سے 2009 تک تخت کے عطیہ پیٹی کی نیلامی سے رقم نکالی گئی۔بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے اس معاملے میں ریاستی حکومت سے 22 اگست تک جواب طلب کیا ہے۔

 

Related Articles