پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

ڈبلن،جولائی۔ بسمعہ معروف کی قیادت میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم پیر کی شام اسلام آباد سے ڈبلن پہنچ گئی۔ ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور آئر لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 جولائی کو آسٹریلیا سیکھیلے گی۔ 19 جولائی کو آئرلینڈ، 23 جولائی کو آسٹریلیا اور 24 جولائی کو آئرلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم کامن ویلتھ گیمز کیلئے انگلینڈ روانہ ہوجائے گی۔

Related Articles