این سی سی کیڈٹس کوایپ سے آن لائن تربیت دی جائے گی ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج اس کے لئے ایک موبائل ٹریننگ ایپ لانچ کیا

نئی دہلی، ملک بھر میں اب نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹوں کو آن لائن ٹریننگ دی جائے گی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج اس کے لئے ایک موبائل ٹریننگ ایپ لانچ کیا۔
کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں این سی سی کیڈٹس کی تربیت متاثر ہوئی ہے اور اس کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ جنرل کیڈٹ کور نے یہ تربیتی ایپ تیار کی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے وبا کو دیکھتے ہوئے، اسکولوں اور کالجوں کے کھلنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ہے، اسی لئے کیڈٹوں کو آن لائن تربیت دینے کی ضرورت کو محسوس کیا گیا۔
اس موقع پر، وزیر دفاع نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بھی بات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کیڈٹوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں زندگی میں کامیابی کے لئے نیک کواہشات پیش کی۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ ایپ کیڈٹس کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوگی اور وہ اپنی تربیت مکمل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیڈٹ مضبوط عزم اور یقین کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو انھیں ہر صورت میں کامیابی ہوگی۔ کیڈوٹوں کی تعریف کی کہ انہوں نے کورونا وبا کے خلاف مہم میں اپنا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ این سی سی نوجوانوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور قوم کے لئے خدمت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، ایئر فورس کے مارشل ارجن سنگھ ، کھلاڑی انجلی بھاگوت ، سابق وزیر خارجہ سشما سوراج اور سابق وزیر دفاع منوہر پریکر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سبھی چھوٹی عمر میں ہی این سی سی کیڈٹ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی این سی سی کے کیڈٹ رہ چکے ہیں۔

اس موبائل ایپ میں کورسز ، ٹریننگ ویڈیوز اور سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔ کیڈیٹس تربیت سے متعلق کوئی سوال پوچھ سکتے ہیں جس کا ماہر ٹرینرز جواب دیں گے۔
اس موقع پر سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار ، این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوپڑا اور سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

 

Related Articles