ومبلڈن کے ٹکٹوں کی فروخت میں 25000 کی کمی دیکھی گئی

لندن، جولائی ۔ گرینڈ سلیم ایونٹ ومبلڈن میں ریکارڈ 14 دن کی حاضری کے باوجود پہلی بار پری ٹورنامنٹ ٹکٹوں کی فروخت میں تقریباً 25,000 کی کمی واقع ہوئی۔ آل انگلینڈ کلب کے 2022 کے ایونٹ میں 5,15,164 افراد مقابلہ دیکھنے آئے۔ ومبلڈن کی 145 سالہ تاریخ میں یہ سب سے زیادہ حاضری ہے۔ اس سے قبل 2009 میں 5,11,043 اور 2019 میں 5,00,397 لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی تھی۔ اتوار کے وسط میں ہونے والے میچوں کی وجہ سے اس سال ایونٹ میں زیادہ لوگوں کو راغب کرنے کی امید تھی۔ آل انگلینڈ کلب نے اندازہ لگایا کہ ومبلڈن 2022 دیکھنے کے لیے تقریباً 540,000 لوگ آسکتے تھے، لیکن گراؤنڈ پاسز توقع کے مطابق فروخت نہیں ہوئے۔ آل انگلینڈ کلب نے اس کے بعد ٹورنامنٹ کے پہلے پانچ دنوں میں تقریباً 20,000 لوگوں کی کمی پر غور کرنے کے لیے ٹکٹ کا جائزہ شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ ومبلڈن کے سب سے مہنگے ٹکٹس کامیابی سے فروخت ہوئے اور 23 لاکھ اسٹرابیری استعمال کی گئیں، اس لیے کلب یہ نہیں سمجھتا کہ ٹکٹوں کی قیمتیں یا عوامی دلچسپی لوگوں کی غیر حاضری کی وجہ ہے۔ اس کے ساتھ کلب نے ڈیجیٹل میڈیم پر بڑھتے ہوئے نا ناظرین پر بھی نظر رکھی ہے۔

Related Articles