موہن بھاگوت ستیہ سائی یونیورسٹی کے کنووکیشن میں شرکت کریں گے

نئی دہلی، جولائی ۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت بدھ کے روز کرناٹک میں ستیہ سائی یونیورسٹی فار ہیومن ایکسی لینس کے پہلے کنووکیشن سے خطاب کریں گے۔ یہ یونیورسٹی معاشی طور پر کمزور پس منظر سے آنے والی پہلی نسل کے دیہی طلبہ کو مکمل طور پر مفت تعلیم فراہم کرتی ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے، مسٹر بھاگوت چھ نامور شہریوں کو اعزازی ڈگریوں سے نوازیں کے، جن میں جوہری ماہر طبیعیات ڈاکٹر آر چدمبرم، اسرو کے سابق سربراہ کے کستوری رنگن اور کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر شامل ہیں۔ یونیورسٹی کے بانی، سدگرو مدھوسدن سائی نے ایک بیان میں کہا کہ 13 جولائی کو ان کے کیمپس میں ہونے والے پہلے کنووکیشن میں موہن بھاگوت کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔ تقریب میں وہ سائنس، خلائی، ایٹمی ٹیکنالوجی، موسیقی، کھیل اور سماجی ترقی کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے چھ نامور ہندوستانی شہریوں کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں پیش کریں گے۔ اس یونیورسٹی کا بنیادی مقصد قدیم ہندوستانی اصولوں کی بنیاد پر اعلی معیار کی انسانی اقدار پر مبنی تعلیم فراہم کرنا ہے۔

Related Articles