نڈانے حیدرآباد میں بی جے پی عاملہ اجلاس کا افتتاح کیا

حیدرآباد جولائی۔ بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا نے شہرحیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں پارٹی کے دوروزہ قومی عاملہ کے اجلاس کاافتتاح کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء اور 18 ریاستوں کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ جملہ 352 مندوبین اس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔اس اجلاس میں ملک کی سیاسی و سماجی صورتحال کے ساتھ ساتھ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ بی جے پی عاملہ کے اجلاس کے مقام پر ڈانسرس کے گروپ نے اپنا مظاہرہ پیش کیا۔کوویڈ 19وبا کے بعد پہلی مرتبہ بی جے پی عاملہ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے۔

Related Articles