یوپی:4نئے ڈاٹا سنٹروں کی تعمیر کے ساتھ 14تجاویز پر کابینہ کی مہر

لکھنؤ:جون۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں آج ہوئی کابینی میٹنگ میں کابینہ نے ریاست میں 4نئے ڈاٹا سنٹر پارکوں کی تعمیر سمیت کل 14تجاویز کو منظور ی دی ہے۔کابینہ کی میٹنگ میں لئے گئے اہم فیصلوں کی جانکاری دیتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی کے وزیر جتن پرساد نے بتایا کہ میٹنگ میں کل 15تجاویز پیش کی گئی تھیں جن میں سے 14تجاویز کو منظور فراہم کی گئی ہے۔ اس کے تحت ملک میں چار نئے ڈاٹا سنٹر پارک بنائے جانے کی تجویز پر کابینہ نے مہر ثبت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش ڈاٹا سنٹر پالیسی 2021 کے تحت 04نئے ڈاٹا سنٹر پارک سے وابستہ سرمایہ کاری کی تجاویز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس سے 15950 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے4ڈاٹا سنٹر پارک قائم کئے جاسکیں گے۔ اس سے تقریبا 4ہزار لوگوں کو بلواسطہ و بلاواسطہ روزگار ملے گا۔پرساد نے بتایا کہ کابینہ نے مالی سال 2022۔23 میں 35کروڑ پودوں کی شجرکاری کے لئے سبھی ریاستی محکموں اور دیگر کو محکمہ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کی نرسری سے مفت پودے دستیاب کرانے کی تجویز کومنظوری دی گئی ہے۔ اس کا مقصد اترپردیش میں جنگلاتی رقبے میں اضافہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ پر ڈراپ میرا کراپ پروگرام میں ڈرپ اور اسپرنکلر کے ذریعہ سے سینچائی کی جانب راغب کرنے کے لئے پانچ سال تک اضافی ریاستی امداد(ٹاپ اپ) کو منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوپی کے محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور مرکزی حکومت کے ریل و ٹرانسپورٹ وزارت کے ساتھ ایک قرار جئے جانے کی تجویز کومنظوری دی گئی ہے۔ جس کا مقصد ریاست میں 300ریلوے انڈر پاس بنانا ہے۔ اس پروجکٹ میں 10فیصدی اخراجات ریاستی حکومت اور 90فیصدی مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔پی ڈبلیو ڈی وزیر نے بتایا کہ کابینہ نے شہر میونسپل کارپوریشن میں شامل کئے گئے گاؤں میں بھی سومت اسکیم کے تحت آبادی سروے و ریکارڈ آپریشن کے کام کو جاری رکھے جانے کی تجویز کو منظؤری دی ہے۔ ساتھ ہی ریاست کے انتودئے و پاتر گرہستی کارڈ ہولڈروں کو اناج کی فراہمی کے لئے 3196.81 کروڑ روپئے تخمینی اخراجات کی تجویز کو منظوری ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اترپردیش ہوم گارڈ کے ضمن میں پاس کی گئی تجویز کے تحت ہوم گارڈ کی ڈیوٹی بھتہ 786 روپئے کے ساتھ اس کی یومیہ ادائیگی کی جائے گی۔ پریاگ راج میں شرنگویر پور کو تیرتھ استھل کے طور پر فروغ دیا جائے گا وہیں ایم ایل اے فنڈ کے تحت ہر ایک اسمبلی علاقے میں باب الداخلہ کی تعمیر کے ضمن میں بھی کابینہ نے ایک تجویز کو منظوری دی ہے۔

 

Related Articles