بیرون ملک جانے کے لئے وزارت ہوا بازی کے پاس اندراج کرنے کی ضرورت نہیں

نئی دہلی ،وزارت ہوابازی نے آج اس بات کی وضاحت کردی ہے کہ بندے بھارت مشن اور کچھ ممالک کے ساتھ دوطرفہ معاہدے کی بنیاد پر شروع کی گئی پروازوں سے بیرون ملک جانے والوں کو اس کے پاس اپنا اندراج نہیں کرانا ہوگا اور براہ راست طیار سروس کمپنی سے ٹکٹ بک کراسکتے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے 22 اگست کو جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا تھا کہ بیرون ملک جانے کے لئے اہل افراد کو سفر سے قبل وزارت سول ایوی ایشن یا اس کی کسی مجاز ایجنسی کے پاس اندراج کرانا ہو گا اور سفر کی مکمل تفصیلات فراہم کرنی ہو گی۔ وزارت شہری ہوا بازی نے بدھ کے روز ایک حکمنامہ جاری کر کے کہا کہ وہ وندے بھارت مشن اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت پروازیں شروع کرنے والی تمام ایئرلائن کمپنیوں کو اس مقصد کے لئے مجاز ایجنسی کا اختیار دیتی ہے۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے ’’ مسافر براہ راست ایئر لائن کمپنی کے سے اپنا ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔ انہیں شہری ہوابازی کی وزارت کے پاس اندراج یا درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر ضرورت ہوئی، تو وزارت مجاز ایجنسیوں سے اعدادو شمار طلب کر لے گی ‘‘ ۔

Related Articles