پیلی بھیت: سڑک حادثہ میں دس افراد ہلاک، سات زخمی

پیلی بھیت، جون ۔ اتر پردیش کے پیلی بھیت میں جمعرات کی صبح ایک منی ٹرک کے الٹ جانے سے دس افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، آج علی الصبح پیلی بھیت-لکھنؤ شاہراہ پر گجرولہ تھانہ علاقے میں ٹاٹا میجک لوڈر کے ڈرائیور کی آنکھ لگنے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جس میں ڈرائیور سمیت تین خواتین، تین بچے اور چار مرد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں سات افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ پیلی بھیت کے ضلع مجسٹریٹ پلکت کھرے اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ دنیش پربھو نے ضلع اسپتال پہنچ کر زخمیوں کا حال دریافت کیا۔ پولیس کے مطابق منی ٹرک جو ہریدوار سے گنگا میں نہانے کے بعد کنبے کے ساتھ واپس آ رہا تھا، گجرولا کے قریب اچانک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ اس حادثے میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ دو دیگر نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔

Related Articles