ووکل فار لوکل مہم سے برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد:مودی

نئی دہلی،جون ۔وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ’ووکل فار لوکل‘ مہم سے برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے اور اب دنیا کے نئے نئے ملکوں میں ہمارے متعدد مصنوعات پہلی بار برآمد کئے جارہےہیں۔مسٹر مودی نے آج یہاں وزارت کامرس کے نئے کیمپس ’وانجئے بھون‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ووکل فار لوکل مہم کے تحت ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ یوجنا کے ذریعہ مقامی مصنوعات پر زور دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں ہندوستان نے مسلسل اپنا برآمدات بڑھانے کے ساتھ ہی اس سے جڑے اہداف کو حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا،’’ برآمدات بڑھانے کےلئے بہتر پالیسیوں اور عوامل کو آسان بنانے کے ساتھ ہی پیداوار کو نئے بازار میں پیش کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔‘‘وزیراعظم نے کہا کہ آج حکومت کی ہر وزارت اور محکمہ ،برآمدات بڑھانے کو ترجیح دے رہا ہے۔خارجہ ،زراعت یا کامرس کی وزارت ہو یا چھوٹی ،درمیانی اور بہت چھوٹی صنعتوں کی وزارت ،سبھی ایک مشترکہ اہداف کےلئے اجتماعی کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement

Related Articles