پوجا ہیگڑے کو بھارت کے پسندیدہ اداکار یش کیساتھ فلم کی پیشکش

ممبئی ،جون۔میڈیا کے مطابق بولی وڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے کو اس بار جو پروجیکٹ ملا ہے، اس سے ان کے مداحوں کو پوری امید ہے کہ ان کی فلم یقیناً ریکارڈ توڑ دے گی۔تفصیلات کے مطابق پوجا ہیگڑے کو بھارت کے سب سے پسندیدہ اداکار کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔ وہ ایسا اداکار ہے جس نے کم وقت میں اسٹارڈم حاصل کرلیا۔پوجا ہیگڑے کو جس اداکار کے ساتھ فلم حاصل کی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ یش ہیں جنہیں عام طور پر ’راکی بھائی ‘کہا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق، پوجا ہیگڑے، پین انڈیا کے سپر اسٹار یش کے ساتھ کنڑ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ یش اور پوجا کا اسکرین اسپیس شیئر کرنا فلمسازوں اور ان کے مداحوں کی طرف سے کسی تحفے سے کم نہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پوجا ہیگڑے کو اب یش کی آنے والی فلم کے بنانے والوں نے رابطہ کیا ہے، جس کی ہدایت کاری نارتھن کریں گے۔نارتھن سال 2017 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر کنڑ فلم’مفتی‘ کے لیے بہت مشہور ہیں۔ اب وہ یش اور پوجا کے ساتھ مل کر فلم بنانا چاہتے ہیں۔ اگر دونوں ستارے اپنا پروجیکٹ سائن کرتے ہیں تو اس بار پوجا کی قسمت بدل سکتی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

Related Articles