اچھی صحت انسان کی سب سے بڑی دولت: نقوی

نئی دہلی، جون۔مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اچھی صحت ہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے۔مسٹر نقوی نے ‘بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر اتر پردیش کے فتح پور سیکری میں واقع تاریخی ‘پنچ محل میں سماج کے تمام طبقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ یوگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا اچھی صحت کے خزانے کی ‘سنہری کلید ہے اور اچھی صحت ہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگا پوری دنیا کی صحت، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے ‘پرفیکٹ انڈین ہیلتھ ہیمپر ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ وہ خود بھی پچھلے کئی برسوں سے یوگا کر رہے ہیں۔ یوگا نہ صرف ورزش ہے بلکہ یہ ایک ‘صحت سائنس بھی ہے۔ یوگا دماغ اور جسم کے درمیان اتحاد پیدا کرتا ہے۔ یوگا جسم کو مضبوط کرتا ہے اور دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے۔مسٹرنقوی نے کہا کہ آج پوری دنیا جوش و خروش کے ساتھ ‘بین الاقوامی یوگا ڈےمنا رہی ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر فتح پور سیکری لوک سبھا ایم پی راجکمار چاہر، ایم ایل اے بابولال چودھری، اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی اور دیگر عوامی نمائندے اور مختلف علاقوں کے سرکردہ لوگ موجود تھے۔ اس کے علاوہ اقلیتی امور کی وزارت کی سکریٹری رینوکا کمار، دیگر سینئر افسران اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔

Related Articles