نیوزی لینڈ کیخلاف انگلینڈ کی فتح، والدہ نے بین اسٹوکس کو گلے لگا لیا

ناٹنگھم ،جون۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی ہرادیا۔ کیویز کی شکست میں کیویز کا ہی ہاتھ ہے۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس کے والد جیرارڈ کا تعلق نیوزی لینڈ سے تھا، بین اسٹوکس کی پیدائش بھی نیوزی لینڈ میں ہوئی، وہ چار برس کی عمر میں انگلینڈ منتقل ہوئے تھے۔ جبکہ انگلینڈ کے موجودہ کوچ برینڈن میک کولم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ ناٹنگھم میں فتح کے بعد بین اسٹوکس نے گراؤنڈ میں بیٹھی اپنی والدہ کو گلے لگایا۔ یہ جذباتی منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ٹوئٹر صارفین کے مطابق یہ ہر بیٹے کی خواہش ہوتی ہے، اسی لیے ہی تو جیتے ہیں کہ والدین فخر محسوس کرسکیں۔

 

Related Articles