بوپنا اور ڈینس جوڑی ہار کر باہر
اوہائیو ، اسپین کے مارشل گرینولرز اور ان کے ارجنٹینا کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوسمردوں کے ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ہندستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے کینیڈین جوڑی دار ڈینس شاپووالو ابتدائی راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
امریکہ میں اوہائیو کے مقام پر جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز راؤنڈ 32 میچ میںمارشل گرینولرز اورہوراشیو زیبالوس عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہندستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ڈینس شاپووالو کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔