چھندواڑہ کے سلسلے میں تحقیق کر رہے ہیں: وزیر داخلہ

بھوپال، جون ۔مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں جمعہ کی نماز کے بعد ایک برادری کے ذریعہ مظاہرہ اور رکاوٹیں توڑنے کے واقعہ کے بارے میں وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نےآج کہا کہ چھندواڑہ میں ہی ایسا واقعہ کیوں پیش آیا، اس پرحکومت تحقیق کررہی ہے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ ریاستی پولیس نے جمعہ کے روزکہیں بھی امن وامان کی صورحال خراب نہیں ہونے دی۔ اس کے لیے پولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔ امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔چھندواڑہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہاں بھی کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ صرف بیریکیڈنگ پار کی گئی، لیکن اس کے پیچھے بھی کون تھا اورجھندواڑہ میں ہی ایسا کیوں ہوا، اس پر تحیقیق بھی کررہے ہیں اور غوربھی کررہے ہیں۔چھندواڑہ سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر کمل ناتھ کا آبائی حلقہ ہے۔

Related Articles