کیجریوال بتائیں، کہاں گئی اسپورٹس یونیورسٹی: کانگریس

نئی دہلی، جون ۔ دہلی ریاستی کانگریس نے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر جھوٹ بول کر گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور سوال کیا ہے کہ تین سال قبل منڈکا اسپورٹس یونیورسٹی کھولنے کے وعدے کا کیا ہوا؟دہلی ریاستی کانگریس کے ترجمان نریش کمار نے یہاں کہا کہ جھوٹ بولنے میں ماہر مسٹر کیجریوال کو سمجھ لینا چاہئے کہ کاٹھ کی ہانڈی بار بار نہیں چڑھتی۔ دہلی کے لوگ اب ان کا اصلی چہرہ پہچان چکے ہیں۔ مسٹر کیجریوال نے اکتوبر 2019 میں منڈکا میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل نہیں ہوا ہے۔ڈاکٹر کمار نے یہ بات منگل کو مسٹر کیجریوال کے اس بیان کے تناظر میں کہی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ انھوں نے دہلی میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی آف ایسٹ لندن اور دہلی اسپورٹس یونیورسٹی کے درمیان ایک معاہدہ کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان معاہدے سے ملک میں عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles