خوبصورت نظر آنے کیلئے پاخانہ بھی کھانا پڑے تو اعتراض نہیں، کم کردیشین

لاس اینجلس،جون۔امریکی سوشل میڈیا شخصیت، ماڈل اور کاروباری خاتون کم کردیشین خوبصورت نظر آنے کے لیے مختلف میک اپ ٹپس آزماتی رہتی ہیں۔ لیکن جوان رہنے کا جنون ان پر اتنا سوار ہو گیا ہے کہ انہوں نے ایسا بیان دے دیا کہ جسیسن کر سب حیران رہ گئے۔لائم لائٹ میں رہنے والی ماڈل و اداکارہ کم کردیشین ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار وہ نہ اپنے لباس کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور نہ ہی اپنے بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے بلکہ اپنے بیان کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔41 سالہ امریکی ٹی وی اداکارہ کم کردیشین اپنی جوانی برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے اداکارہ نیگھناؤنابیان دے کر سب کے ہوش اڑا دیے ہیں۔کم کردیشین اپنے فیشن کے حوالے سے مشہور ہیں۔ پرفیکٹ لک کی وجہ سے کم کردیشین ہر قسم کے لباس میں بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔لیکن کم کردیشین اپنی خوبصورتی اور گلیمر کو برقرار رکھنے کے لیے کس حد تک جا سکتی ہیں؟ اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ایک انٹرویو میں کم کردیشین نے کہا ہے کہ جوان نظر آنے کے لیے اگر انہیں پاخانہ کھانا پڑے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کم کردیشین نے کہا کہ اگر آپ مجھے بتائیں کہ میں جوان نظر آؤں گی اور اس کے لیے مجھے روزانہ پوٹی کھانی پڑتی ہے تو میں شاید کھاؤں گی۔ کم کا یہ بیان سن کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔حال ہی میں کم کردیشین میٹ گالا میں اپنے ٹرانسفارمیشن کی وجہ سے سرخیوں میں رہیں۔ کم کو اداکارہ اور فیشن آئیکون مارلن منرو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بیحد ہی خوبصورت طریقے سے تیار کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 60 سال پہلے پہنے ہوئے مارلن کے گاؤن میں فٹ ہونے کے لیے کم نے تقریباً 7 کلو وزن کم کیا اور لباس میں فٹ ہوگئی تھیں۔

Related Articles