کارلسن کو ہرا کر آرماگیڈن میں نمبرایک پر پہنچے آنند

اوسلو، جون ۔ ہندوستان کے شطرنج گرینڈ ماسٹر وشواناتھن آنند نے پیر کوعالمی چیمپئن میگنس کارلسن کو ناروے شطرنج ٹورنامنٹ میں شکست دے کر آرماگیڈن میں سنگل لیڈ حاصل کرلی ہے۔آنند ناروے کے کارلسن کوکلاسیکل میچ میں نہیں ہرا سکے، لیکن انہوں نے واپسی کرتے ہوئے سڈن ڈیتھ فیصلہ کن مقابلے میں جیت حاصل کی۔چیس بیس نے آنند کے حوالے سے کہا، ’’میں آرماگیڈن میں براہ راست جانا چاہتاتھا، لیکن اب یہ جیت ہارکی طرح محسوس ہورہی ہے۔ پہلا گیم جیتنا آسان تھا، اسے جیتنے کے بہت سے طریقے تھے لیکن میرے ہاتھ سے میچ پھر بھی پھسل گیا۔اناہوں نے کہا، "میں اپنا کمپیوٹر لایاتھا، لیکن میں نے اسے آن بھی نہیں کیا۔ میں آرماگیڈن کے لیے کچھ سرچ کرنا چاہتا تھا، لیکن گیم کے بعد میں ویسے ہی بت بن کر بیٹھارہا۔

Related Articles