جموں و کشمیر: اننت ناگ میں مڈبھیڑ میں تین فوجی اور ایک عام شہری زخمی

سری نگر، جون۔مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری مڈبھیڑ میں تین فوجی اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کی گھیرابندی اورتلاشی مہم کے دوران رشی پورہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، "جیسے ہی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کامحاصرہ کیا، چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد مڈبھیڑ شروع ہوگئی، جس میں تین فوجی اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔”انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سری نگر کے آرمی کے 92 بیس اسپتال لے جایاگیا اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

 

Related Articles