جے وردھنے نے وسیم اکرم کو مشکل ترین بولر قرار دے دیا

جون۔ سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے وسیم اکرم کو مشکل ترین بولر قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کا جب آغاز کیا تو وسیم اکرم شہرت کی بلندیوں پر تھے ان کی بولنگ کا کسی بیٹرکے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تھا، میں نے بین الاقوامی سطح پر 26ہزار سے زائد رنز بنائے لیکن وسیم اکرم کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کا ایکشن بیٹرز کو کسی بھی وقت شکست دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ وسیم اکرم کوالٹی بولر اور دونوں اطراف سوئنگ کرنے کے اہل تھے۔ وہ دیگر بولروں سے آگے دکھائی دیتے تھے۔ وسیم اکرم کو کیریئر کا سب سے مشکل بولر سمجھتا ہوں، وہ ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتے تھے۔

Related Articles