سرمایہ کاری کے لئے یوپی محفوظ مقام:یوگی

لکھنؤ:جون۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کاروباری گھرانوں سے سرمایہ کاری کی اپیل کرتےہوئے کہا کہ وسائل سے مالا مال اس ریاست کی تعمیر میں ان کے ذریعہ کی گئی سرمایہ کاری نہ صرف محفوظ ہوگی بلکہ حکومت ان کو ہر طرح کی سہولیت اور تحفظ بھی فراہم کرے گی۔ایک ٹریلین معیشت کے ہدف کے ساتھ یوپی انوسٹر سمٹ کی تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ اس سریمنی میں 80ہزار کروڑ کی نئی پروجکٹوں کو آگے بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ آئی ٹی، الکٹرانکس، انفراسٹرکچر ڈھانچہ، ٹیکسٹائل اور ایم ایس ایم ای کے شعبے میں پانچ لاکھ بالواسطہ اور 20لاکھ بلاواسطہ روزگار فراہم کرنے کے مواقع میسر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز کی بی جے پی حکومت نے اپنے کامیابی میعاد کار کے آٹھ سال پورے کئے ہیں۔ اس دوران حکومت نے جن شعبوں میں ترقی کے نئے آیام قائم کئے ہیں اس کی سراہنہ کی گئی ہے۔ فروری 2018 میں مودی نے پہلے یوپی انوسٹر سمٹ کا افتتاح کیا تھا۔ 2018 میں چار لاکھ 68ہزار کرور روپئے کی سرمایہ کاری کے تجاویز موصول ہوئے تھے جن میں سے تین لاکھ کروڑ روپئے کی تجاویز زمین سطح پر اتارنے میں کامیابی ملی ہے۔یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اپنے گذشتہ پانچ سال کے پروگرام میں مودی کے ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفر کے منتر کو جذب کیا ہے۔ سال 2017 سے پہلے یوپی ملک کی چھٹی معیشت تھی لیکن گذشتہ پانچ سالوں میں ہم نے ملک کی دوسری بڑی معیشت بننے کی جانب تیزی سے قدم بڑھائے ہیں۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس میں پوپی دوسرے مقام پر ہے۔ اترپردیش نے اپنے روایتی اوڈی او پی اسکیم کو موثر ڈھنگ سے آگے بڑھایا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کا ماحول بنا کر ایک کروڑ 61لاکھ نوجوانوں کو روزگار دلانے میں مدد کی وہیں پانچ لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکری دلائی۔ اس کے وجہ سے ریاست میں بے روزگاری شرح 18فیصدی سے کم ہوکر 2.9فیصدی رہ گئی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس کی تعمیر گذشتہ سال نومبر میں پوری ہوچکی ہے جبکہ بندیل کھنڈایکسپریس وے اور ڈیفنس کاریڈور جون کےآخر تک تیار ہوجائے گا۔ بندیل کھنڈکے مسئلے کے تصفیہ کے لئے ہر گھر جل اسکیم کو جنگی پیمانے پر آگے بڑھا رہے ہیں۔ حکومت فی الحال پانچ ایکسپریس وے اور تین انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کی سمت میں کام کررہی ہے۔ڈیفنس کاریڈور کے چھ نوڈ فروغ دئیے جارہے ہیں۔ جھانسی نوڈ میں بھارت ڈائنامکس کی اکائی قائم کی جارہی ہے۔

Related Articles