جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کی تعداد تقریبا دگنی

نئی دہلی،  ملک میں ٹیکس اصلاحات کے شعبے میں سب سے بڑی تبدیلی مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے بعد گزشتہ چار برسوں کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد تقریبا دگنی ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ہی مختلف مصنوعات کے ٹیکس کی شرح میں بڑی کمی کی گئی ہے۔
پیر کے روز وزارت خزانہ نے سابق مرکزی وزیر آنجہانی ارون جیٹلی کی پہلی برسی کے موقع پر اس سلسلے میں متعدد ٹویٹس کیں۔ مودی حکومت کی پہلی میعاد کے دوران 30 جون اور یکم جولائی 2016 کو جی ایس ٹی کے نفاذ میں مسٹر جیٹلی نے اہم کردار ادا کیا۔
جب جی ایس ٹی نافذ ہوا تو اس کے دائرے میں ٹیکس دہندگان کی تعداد لگ بھگ 65 لاکھ تھی، جو اب بڑھ کر 1.24 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Related Articles