گانگولی نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا: جے شاہ

کولکتہ، مئی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گانگولی کے استعفیٰ کی افواہوں کو لگام لگاتے ہوئے بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔گانگولی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ نیا شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زوروں پر تھیں کہ وہ بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاست کا رخ کریں گے۔گانگولی نے اپنے بیان میں کہا تھا، ’’1992 میں شروع ہونے والا میرا کرکٹ کیریئر 2022 میں 30 سال مکمل کر چکا ہے۔ تب سے کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس نے مجھے آپ سب کا تعاون دیا ہے۔ آج میں کچھ ایسا شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جو میرے خیال میں شاید بہت سے لوگوں کی مدد کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ جب میں اپنی زندگی کے اس باب میں داخل ہوں گا تو آپ میرا ساتھ جاری رکھیں گے۔اس کے فوراً بعد بی سی سی آئی کے سیکریٹری شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گانگولی نے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورو گانگولی نے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

Advertisement

Related Articles