پاٹیدار پلے آف میچوں میں سنچری بنانے والے پہلے ان کیپڈ کھلاڑی بنے

ممبئی، مئی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے رجت پاٹیدار پلے آف میچوں میں سنچری بنانے والے پہلے ان کیپڈ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ آئی پی ایل پلے آف میچوں میں پانچویں سنچری ہے۔ رجت پاٹیدار رائل چیلنجرز بنگلورکی طرف سے پلے آف میں سنچری لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل آرcی بی کے لیے پلے آف میں بہترین اسکور کرس گیل کا 89 تھا، جو انھوں نے 2011 میں ممبئی انڈینز کے خلاف دوسرے کوالیفائر میں بنایا تھا۔ پاٹیدار آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے چوتھے ان کیپڈ کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل پلے آف میں سنچری بنانے والے پہلے ان کیپڈ کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ 263.63 – یہ پاٹیدارکی اننگز میں اسپنروں کے خلاف اسٹرائیک ریٹ ہے، جو آئی پی ایل میں چوتھا سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے روی بشنوئی اور کرونال پانڈیا کی 22 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 58 رن بنائے۔ آئی پی ایل 2022 میں یہ ساتویں سنچری تھی۔ اس سے قبل 2016 میں بھی سب سے زیادہ سات سنچریاں لگ چکی ہیں۔ اس میچ میں 400 رن بنے جو آئی پی ایل کے پلے آف میچوں میں تیسرا سب سے زیادہ ہے۔ 2014 کے دوسرے کوالیفائر میں 428 رن بنے تھے جبکہ 2016 کے فائنل میں یہ اعدادوشمار 408 رن تھا۔ یہ چوتھا سیزن تھا، جب کے ایل راہل نے ٹورنامنٹ میں 600 سے زیادہ رن بنائے۔ وہ 2018، 2020 اور 2021 میں بھی 600+ رن بناچکے ہیں اور ایسا کرنے والے پہلے بلے باز ہیں۔ کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر نے ایسا تین تین بارکیا ہے۔

Related Articles