سونے چاندی میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

ممبئی،  عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں پر دباؤ کے اثرات سے گھریلو مارکیٹ بھی گزشتہ ہفتے کافی متاثر ہوئی، جس سے دونوں قیمتی دھاتوں میں گراوٹ واقع ہوئی۔
گزشتہ ہفتے میں قیمتی دھاتوں میں گراوٹ درج کی گئی تھی۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) میں گزشتہ ہفتے سونے اور چاندی میں ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
ایم سی ایکس میں ہفتے کے اختتام پر سونا 570 روپے کی گراوٹ سے 51841 روپے فی دس گرام پر آگیا۔ اسی طرح سونا مینی بھی 636 روپے کی گراوٹ سے 52010 روپے فی دس گرام کی سطح پرآگیا۔
اس عرصے کے دوران چاندی کی قیمت 695 روپے کم ہوکر 67700 روپے فی کلو گرام ہوگئی۔ سلور منی 759 روپے کم ہو کر 67،741 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔

Related Articles