اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کو امیت شاہ نے دہلی طلب کی

کلکتہ،مئی۔ بنگال بی جے پی میں مسلسل انتشار اور لگاتار لیڈروں کے پارٹی چھوڑنے کے معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کو دہلی طلب کیا ہے۔دو دن قبل ہی بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔اس کے بعد بارکپور کا انچارج شوبھندو داھیکاری کو دیا گیا ہے۔تاکہ ارجن سنگھ کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔شوبھندو ادھیکاری کو دہلی طلب کئے جانے کی وجہ سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق امیت شاہ شوبھندو ادھیکاری سے پارٹی کی تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔علاوہ ازین پارٹی میں بھگدڑ کو روکنےکےلئے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔واضح رہے کہ ارجن سنگھ نے مارچ 2019 میں ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اور وہ وہاں 3 سال 2 ماہ اور 7 دن رہنے کے بعد انہوں نے اتوار کو ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی موجودگی میں اپنی پرانی پارٹی میں واپس آگے۔ اس کے بعد بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے پیر کو جلدی میٹنگ کی اور بارکپور کا شوبھندو ادھیکاری کو انچارج بنادیا گیا ہے۔ارجن سنگھ ترنمول کانگریس میں واپسی سے قبل جوٹ مل اور دیگر ایشوز پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کا سلسلہ شروع کردی تھی۔ارجن سنگھ پارٹی کے قدآور لیڈر تھے ۔ان کے بی جے پی چھوڑنے کی وجہ سے تنظیمی سطح پر پارٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles