آسام سیلاب: راہل نے لیڈران، کارکنان سے لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، مئی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آسام میں سیلاب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، ‘آسام میں شدید سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ میں کانگریس کارکنوں اور لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔قابل ذکر ہے کہ آسام کے مختلف حصوں میں بارش نے تباہی مچا رکھی ہے، جس سے ریاست میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کے مطابق آسام کے 27 اضلاع میں 6.6 لاکھ افراد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر اورکم از کم نو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Related Articles