روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناوالنی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے برلن پہنچا دیا گیا


ماسکو: روسی حکومت کے ناقد الیکسی ناوالنی کو علاج کے لیے ایک ایئر ایمبولینس کے ذریعے برلن پہنچا دیا گیا ہے۔ شبہ ہے کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پوٹن کے ناقد چوالیس سالہ ناوالنی شدید علالت کے باعث جمعرات کے دن اچانک کومے میں چلے گئے تھے۔ جمہوریت نواز ناوالنی کے ساتھیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر پوٹن نے انہیں زہر دلوایا ہے۔ تاہم روسی ڈاکٹروں کے مطابق طبی ٹیسٹوں کے مطابق ایسا امکان نہیں کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناوالنی کی حالت تشویش ناک ہے۔

Related Articles