یوپی:کورونا کے 138نئے مریض، سب سے زیادہ 70نوئیڈا میں

لکھنؤ:مئی۔ اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 138 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 70نئے مریض صرف نوئیڈا کے ہیں۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں پیر کو ٹیم۔09 کی میٹنگ میں یہ جانکاری دی گئی۔ اس وقت ریاست میں کل 1097ایکٹیو مریض ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں پوری ریاست میں 138 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں گوتم بدھ نگر میں 70، غازی آباد میں 20،لکھنؤ میں 11 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی مدت میں186مریض شفایاب ہوئے ہیں۔یوگی نے کہا کہ جن اضلاع میں زیادہ کیسز مل رہے ہیں وہاں عوامی مقامات پر فیس ماسک لگایاجانا ضروری ہے۔ اسے یقینی بنائیں۔ لوگوں کو بیدار کریں۔ پازیٹیو پائے گئے مریضوں کے صحت پر باریک نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں کووڈ ویکسین کی 32 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ جبکہ 11 کروڑ 29 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ بھی کیے جا چکے ہیں۔ 18 سال سے زیادہ عمر کی پوری آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے، جبکہ 90.53 فیصد بالغوں نے دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں۔ 15 سے 17 سال کی عمر کے 96.24 فیصد سے زیادہ نوعمروں نے پہلی خوراک حاصل کی ہے اور 71.67 فیصد نوعمروں نے دونوں خوراکیں حاصل کر لی ہیں۔ 12 سے 14 سال کی عمر کے 75.20 فیصد سے زائد بچوں کو ویکسین لگ چکی ہے اور انہیں دوسری خوراک بھی دینا شروع ہو گئی ہے۔ بہت سے اضلاع میں بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات اور بڑوں کی بوسٹر خوراک کو تیز کئے جانے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

Related Articles