پرنب کی طبیعت میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی،سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ان کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔
مسٹر مکھرجی کو 10 اگست کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اسپتال کی جانب سے آج جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مکھرجی کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا جس علاج کیا جارہا ہے اور ہو ابھی بھی وینٹیلیٹر پر ہیں۔ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
84 سالہ مسٹر مکھرجی کے دماغ میں خون جم گیا تھا جسے ہٹانے کےلئے پچھلے دنوں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔

Related Articles