سشمیتا سین ماضی میں وسیم اکرم کی بہت اچھی دوست ہوا کرتی تھیں
ممبئی ،اپریل۔بولی وڈ اور کرکٹ کا تعلق بہت خاص ہے۔ ایسے کئی کرکٹرز ہیں جنہوں نے بولی وڈ اداکاراؤں کو اپنا دل دیا اور ان سے شادی کی۔ لیکن کئی ایسے جوڑے ہیں جن کی محبت شادی تک نہیں پہنچی۔ سشمیتا سین اور وسیم اکرم کی ملاقات ایک ڈانس ریئلٹی شو کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات شو کے سیٹ پر ہوئی اور اچھے دوست بن گئے۔ شو کے دوران ہی دونوں کے دمیان تعلقات کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں۔ تاہم اس وقت وسیم اکرم شادی شدہ تھے، جس کی وجہ سے ان کا رشتہ آگے نہ بڑھ سکا۔رپورٹس کے مطابق 2009 میں دونوں قریب آگئے تھے۔ دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا لیکن دونوں اپنے رشتے کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم کی مشکوک طبیعت کے باعث ان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی۔ سشمیتا سین جہاں فلمی دنیا کے گلیمرس لائف اسٹائل میں مصروف رہتی تھیں وہیں یہ دیکھ کر وسیم خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے۔ جس کی وجہ سے وہ پھر سے اپنے رشتے کے مستقبل کے بارے میں سوچنے لگے۔سشمیتا سین اور وسیم نے اپنے تعلقات کے بارے میں کبھی کھل کر بات نہیں کی۔ ایک انٹرویو میں سشمیتا نے بتایا تھا کہ میں وسیم کو بہت پسند کرتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر وہ شخص جس کے ساتھ میری دوستی ہے اس سے میرا افیئر شروع ہوجائے گا۔ رشتے میں آنا بہت بڑی بات ہوتی ہے۔ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم نے کہا تھا کہ میں ان افواہوں سے پریشان ہوں۔ میں نے آئی پی ایل سے ایک سال کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میں اپنے دونوں بیٹوں کو وقت دینا چاہتا ہوں۔ وہ بڑے ہورہے ہیںِ اور انہیں اپنے والد کی ضرورت ہے۔ اس وقت میں اپنی تمام تر توجہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنے پر مرکوز کر رہا ہوں۔ میرا دوبارہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔